گلگت(تحریر نیوز) ذرائع کے مطابق حکومت گلگت بلتستان نے خطے میں زمینوں کے انتقالات سمیت اسلحہ لائسنس بھی کمپیوٹرائز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ اس وقت گلگت بلتستان خاص طور پر بلتستان ریجن میں خالصہ سرکار کے نام سے اندراج عوامی ملکیتی زمینوں کی حق ملکیت کا معاملہ ہر گزرتے دن کے ساتھ گھمبیر ہوتا جارہا ہے لیکن حکومت اور اپوزیشن دونوں نے اس حوالے سے مخلص نظر نہیں آتا کیونکہ اس حوالے سے قانون سازی کیلئے ایک سال پہلے سے اسمبلی میں اپوزیشن کی طرف سے جمع کرائے گئے بل پر حکومت عوام کو کچھ بتانے سے قاصرہیں۔
لہذا حکومت کو چاہئے کہ زمینوں کی انتقالات کو کمپیوٹرائز کرنے سے پہلے گلگت بلتستان کی متنازعہ حیثیت اور تاریخ کو سامنے رکھتے ہوئے خالصہ سرکار کی تعریف کو یقینی بنائیں کیونکہ خالصہ کی تعریف کئے بغیر زمینوں کو کمپیوٹرائز کرنے کا مطلب ہزاروں کنال عوامی زمینوں کو مستقل طور پر ہتھانے کی ایک نئی چال لگتا ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا