گلگت( تحریر نیوز) ہنزہ شناکی سے تعلق رکھنے والی لبنیٰ بحرام پاکستان اور نیوز لینڈکے درمیان ہونے والی کرکٹ سیزیز کےلئے منعقدہونے والی ٹریننگ کیمپ میں شامل ۔آئی سی سی ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں یونائٹڈعرب عمارت میں ہونے والی پاکستان اور نیوز لینڈ کی کرکٹ سیریز کےلئے منعقد ہونے والی پاکستانی انٹر نیشنل کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ٹریننگ کیمپ میں ہنزہ شناکی کے گاوں ناصر آباد سے تعلق رکھنے والی لبنیٰ بحرام بھی شامل ہوگئی ہیں۔انہوں نے اس سے قبل گلگت بلتستان ملکی سطح پرمنعقدہ ہونے والی مختلف کرکٹ سیریز وں میں نمایاں کارکردگی دیکھائی ہے جس کی بنیاد بناپر انہیں پاکستان اور نیوز لینڈ کے درمیان ہونے والی بین الاقوامی سیریز کےلئے ہونے والی ٹریننگ کیمپ میں شامل کیا گیا ہے ۔لبنیٰ بحرام آغاخان سپورٹس بورڈ کے زیرا ہتمام ہونے والی جوش گیمز میں پوری ہنزہ کے جانب سے خواتین کرکٹ ٹیم کی کیپٹن بھی رہ چکی ہیں جس دوران انہوں نے کہیں ٹورنامنٹ جیت لی ہیں۔لبنیٰ بحرام کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کے اندر چھوٹی عمرسے کرکٹ کھیلنے کی شوقین ہیں۔گزشتہ ماہ اگست میں ہونے والی پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام خواتین کھلاڑیوں کےہونے والی ٹرلز میں پورے گلگت بلتستان سے لبنیٰ بحرام سلیکٹ ہوگئی تھی ۔اس کیمپ میں لبنیٰ بحرام کے علاوہ ہنزہ سے ہی تعلق رکھنے والی ڈیانہ بیگ بھی شامل ہے جنہوں نے قومی و بین الاقوامی سطح پر نہ صرف ہنزہ بلکہ پورے گلگت بلتستان کی نمائندگی کرچکی ہیں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا