سکردو(پ،ر)پاکستان تحریک انصاف کے سینیر ممبر اور سابق صوبائی ڈپٹی کنوینر سید محمد عباس کاظمی نے کہا ہے کہ یہ خبریں گردش میں ہیں کہ گلگت بلتستان تحریک انصاف کے صوبائی عہدوں کو فرقہ کی بنیاد پر سونپے جانے کے لئے جوڑ توڑ ہورہا ہے۔یہ طریق کار انتہائی خطرناک ‘ غیر جمہوری ‘ فرقہ وارانہ فسادات کی دوبارہ بحالی اور تحریک انصاف کے لئے بد ترین ناکامی کا سبب ہوگی ۔ہم یہ امید کرتے ہیں کہ عمران خان صاحب جیسا غیر فرقہ واریت سوچ رکھنے والا اور جمہوری اصولوں کا پکا لیڈرکبھی ایسی غلطی نہیں کرے گا نہ کسی کو کرنے دے گا۔یہ پارٹی کسی کا چھوڑا ہوا ترکہ نہیں کہ اسے وارثین میں تقسیم کیا جائے ۔ اس پارٹی میں اسی کو عہدہ اور ذمہ داری ملنی چاہیے جو اس کا اہل ہو اور تجربہ رکھتے ہوں ۔ بلتستان تحریک انصاف کے ایک ممبر کی طرف سے فیس بک پر یہ مطالبہ آیا ہے کہ اس تقسیم عہدوں میں صوبائی سیکریٹری اطلاعات کا عہدہ بلتستان کوملنا چاہیے ۔ میں بحیثیت ایک سنیئر ممبر کے اس مطالبے کی بھرپور مخالفت کرتا ہوں ۔ سیکریٹری اطلاعات کا اس جگہ سے ہونا ضروری ہے جہاں سے صدر منتخب ہو کیونکہ صوبائی دفتر اور صدر کے لئے ہمیشہ اور ہردم صوبائی سیکریٹری اطلاعات کی ضرورت پیش آتی رہتی ہے ۔ عباس کاظمی نے جناب عمران خان صاحب سے مطالبہ کیا ہے کہ پارٹی کی صوبائی صدارت اور جنرل سیکریٹری کے عہدے اگر گلگت اور دیامر کو دیا جائے تو سینیر نائب صدارت کا عہدہ بلتستان کو ملنا چاہئے ۔عباس کاظمی نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ کسی بھی عہدے کا خواہاں نہیں لہذا میرے اس مطالبہ کو ذاتی غرض نہ سمجھا جائے۔
تحریک انصاف گلگت بلتستان کے عہدوں کا فرقوں کی بنیاد پر تقسیم انتہائی افسوسناک ہے ۔ سید عباس کاظمی
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا