فورس کمانڈر گلگت بلتستان ڈاکٹر احسان محمود اور پاک فوج کے بنا ہم یتیم ہے مہاجرین کرگل لداخ کے مقررین کا تقریب سے خطاب

0 0

سکردو(ٹی این این) سکردو میں پاک فوج اور فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل ڈاکٹر احسان محمود کی جانب سے مہاجرین کرگل لداخ کے بیوہ یتیم معذوروں میں امدادی پیکج تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہاجرین کرگل لداخ 1971 کے صدر محمد خان و مہاجرین کرگل لداخ کے ترجمان موسیٰ چلونکھا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محسن گلگت بلتستان فورس کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل ڈاکٹر احسان محمود 62 بریگیڈیئر 323 بریگیڈیئر اور کرنل اٍفضل فاروقی اور پاک فوج ریاست پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مہاجرین کرگل لداخ کا واحد سہارا پاک فوج ہے انہوں نے ہر مشکل وقت میں مہاجرین کا حوصلہ بڑھنے کے ساتھ تعاون کیا گیا ہے اور مہاجرین کے ساتھ پاک فوج نے 1971 سے ہر طرح کے تعاون اور ہر طرح کے امداد فراہم کررہا ہے خواہ وہ ارمی چیف جنرل ضیا الحق کا دور ہو یا ارمی چیف جنرل پرویز مشرف کا دور ہر ایک نے مہاجرین کے ساتھ ممکن تعاون کیا گیا تھا اور فورس کمانڈر میجر جنرل احسان محمود نے بھی مہاجرین کے سر پر ہاتھ رکھا اور مہاجرین کرگل لداخ 1971 کے ساتھ ہر ممکن تعاون کا سلسلہ شروع کیا ہوا انہوں نے خصوصی دلچسپی لیکر مہاجرین کی غریب بیوہ یتیم معذوروں میں امدادی پیکیج فراہم کیا گیا اور ساتھ میں مہاجرین کی غریب گھرانے کی بیٹی کی تعلیم حاصل کرنے کی خواہش کو بھی پورا کیا گیا اور ملک کے سب اچھے یونیورسٹی میں داخل کرایا اور اس کی تعلیمی اخراجات پر ایک لاکھ روپے سے زائد خرچہ برداشت کرکے اس غریب مہاجر گھرانے اور پوری مہاجرین کی حوصلہ افزائی کیا جو قابل تعریف اقدام ہے جس پر ہم ال مہاجرین مشکور ہیں انہوں نےکہا کہ مہاجرین کی بے روزگاری کا خاتمہ کرنے کیلئے جو وعدہ کیا گیا تھا اس پر بھی عمل کیا جارہا ہے اور ساتھ میں غریب مہاجرین کا سی ایم ایچ میں فری علاج بھی کرایا جارہا ہے انہوں کہا کہ مہاجرین کے اٹھ غریب طلبہ کو ارمی پبلک سکول بونجی میں داخل کرنے کا جو وعدہ کیا تھا اس پر بھی عمل کرنے کیلئے اقدامات اٹھایا جارہا ہے تقریب کے آخر میں مہاجرین کرگل لداخ کے دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج اور فورس کمانڈر کا شکریہ ادا کیا گیا کہا کہ مہاجرین کرگل لداخ بھی پاک فوج کے ساتھ ہر محاز پر دشمن کے ساتھ مقابلہ کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہے اخر میں استحکام پاکستان اور پاکستان فوج اور فورس کمانڈر ڈاکٹر احسان محمود کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئی اور تقریب میں پورا حال پاکستان زندہ باد پاک فوج اور فورس کمانڈر ڈاکٹر احسان محمود زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھتے رہا

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %