ضلع نگر پولیس بدمعاش بن گئے،لفٹ نہ دینے پر شہری کو گرفتار کرکے بدترین تشدد ۔عوام کا آئی جی سے بڑا مطالبہ ۔

0 0

نگر(ٹی این این نامہ نگار) گلگت بلتستان پولیس کے حوالے سے عوامی خدشات اور پولیس کے سپاہیوں کے اپنے علاقوں میں سادہ لوح عوام کے ساتھ کھلے عام بدمعاشی اور پولیس کی نوکری کا رعب دکھا کر غریب عوام کو تنگ کرنے کا سلسلہ تو بہت پرانی ہے ۔لیکن ضلع نگر پولیس نے تو بدمعاشی کی انتہا کردی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع نگر چھلت تھانےکا پولیس سپاہی ذوالفقار کیغنڈہ گردی کرتے ہوئے لیاقت حسین نامی ایک شہری کو موٹر سایئکل پر لفٹ نہ دینے پر گھر سے اٹھا کر تھانہ میں جسمانی تشدد کر کے 5گھنٹے لاک اپ میں بند کردیا۔شہری کی جانب سے پولیس کو دی جانے والی شکایتی درخواست میں اُنہوں نے الزام لگایا ہے کہ مذکورہ پولیس نے عہدے کا ناجائز فائدۃ اُٹھا کہ نہ صرف اُنہیں زدکوب کیا بلکہ حوالات سے یہ دھمکی دیکر چھوڑا کہ آئندہ اگر پولیس والوں کو لفٹ نہیں دیا تو ہاتھ پیر توڑ دیا جائے گا۔ شہری نے
آئی جی پولیس اور ایس پی نگر سے درخواست ہے کہ واقعے میں ملوث پولیس سپاہی کے خلاف ایف آئی آر درجہ کر کے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ عوامی حلقوں نے آئی جی گلگت بلتستان سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ پولیس ایک طرح سے عوامی محافظ ہوتے ہیں لیکن پولیس والوں کو ہر ضلع میں خود کو علاقے کا غنڈہ سمجھنا محکمہ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے لہذا ادارے کی ذمہ داری بنتی ہے کہ پولیس جوانوں کی اخلاقی تربیت کریں اور اُنہیں بتائیں کہ وہ بدمعاش نہیں بلکہ عوامی خدمتگار ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website