شگر(ٹی این این)شگر داسو اور نید کے درمیان چراہ گاہ کا تنازعہ چراہ گاہ میدان جنگ بن گیا۔داسو کے 4 افراد شدید زخمی ۔ زخمیوں کو آر ایچ سی شگر منتقل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شگر کے یونین کونسل داسو کے دو گاوں داسو اور نید کے درمیان چارہ گاہ کے مسئلے پر کافی عرصے سے تنازعہ چل رہا تھا۔ اور معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔داسو کے سرکردہ شیخ ہاشم۔کے مطابق آج داسو کے کچھ افراد نے اپنے مویشیوں کو چرانے متنازعہ جگہ چرانے لے گئے تھے جہاں تاک میں بیٹھے 60 سے زائد افراد نے ان پر ہلہ بول دیا اور مویشیوں کو مارنے کے بعد 4 افراد کو شدید زد و کوب کردیا۔اور زخمی حاکت میں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔جس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں خو فوری طور شگر آر ایچ سی منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی طبی امداد جاری ہے ۔ دوسری جانب پولیس نے داسو کے عمائدین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں روانہ کردیا گیا ہے۔ تاہم اطلاع کے مطابق کچھ ملزمان قبل از گرفتاری کیلئے سکردو فرار ہوگئے ہیں۔
چراگاہ کا تنازعہ،شگر میں دو گروہوں کے درمیان تصادم کئی افراد شدید زخمی۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا