موجودہ حالات میں پی ٹی آئی کیلئے سیدجعفرشاہ کی قیادت لازمی ہے ۔سیدعباس کاظمی

0 0

سکردو(ٹی این این)پاکستان تحریک کے سینیئر رکن سید محمد عباس کاظمی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں جبکہ پارٹی مختلف وجوہات کی وجہ سے عوام میں مقبول نہیں رہی اور رو بہ زوال ہے۔اس کی ساکھ بچانے اور اسے ایک کامیاب اور عوام پارٹی میں بدلنے کے لئے گلگت بلتستان کے تجربہ کار ‘ قانونی ماہر اور ہر قسم کی علاقائی اور فرقہ وارانہ تعصبات سے پاک صاحب عزت شخصیت جناب جسٹس (ر) سید جعفر شاہ کو صدارت پر لانا نہایت ضروری ہے ۔عباس کاظمی نے مزید اظہار کیا ہے کہ ایک خبر جو ابھی تک غیر مصدقہ ہے گردش کرنے لگی ہے اور ایک موقر روزنامہ میں بھی شایع ہوا ہے کہ جونہی وزیر اعظم عمران خان صاحب نے فیصلہ کیا کہ سید جعفرشاہ صاحب کو پارٹی کی صدارت پر مقرر کریں گے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین نے در پردہ اس کی مخالفت شروع کردی ہے اور چند عہدہ داران کو اس کام پر لگایا ہے کہ وہ جناب جعفر شاہ صاحب کے خلاف لابنگ شروع کرے ۔ ہم اس خبر پر یقین بالکل نہیں کرتے کہ راجہ جلال صاحب ایسی کوئی بڑی غلطی کریں گے جو نہ صرف اس کے لئے بلکہ بلتستان کے علاوہ پی ٹی آئی کے لئے بھی بہت نقصان کا باعث ہو اور پارٹی دو واضح گروپوں میں تقسیم ہوجائے ۔ اگر کوئی انہیں اس بات کا مشورہ بھی دے رہاہو تو یہ بذات خود راجہ جلال کے خلاف ایک سازش ہوسکتی ہے لہذ ا ہم انہیں مشورہ دیتے ہیں کہ وہ اس معاملہ میں خلوص دل سے خود کوالگ رکھیں اور جو فیصلہ عمران خان صاحب نے کیا ہے اس کا انہیں احترام کریں۔ ویسے بھی گورنر کا کام پارٹی معاملات سے بالکل الگ تھلگ ہوتا ہے اور اپنے پارٹی کے کام میں بے جا مداخلت کرتے ہوے اپنے خطہ میں سیاسی مدوجذر اور پارٹی ممبران میں بے چینی پیدا کرنا ا ن کے لئے کسی بڑے سیاسی نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website