گلگت(چیف رپورٹر) گلگت میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لئے روڈ کو دو حصوں مین تقسیم کرنے کے حوالے سے جی ڈی اے کے ساتھ ملکر ایک منصوبے پر کام کررہے ہیں جبکہ ٹریفک نظام کو بہتر کرنے میں تعلیم عمل درامد اور سزا کے قوانین پر بھر پور عمل درامد کررہے ہیں یہ بات ایس ایس پی راجہ مرزا حسن خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا انھوں نے کہا کہ ٹریفک نظام کو بہتر کرنے کے لئے روڈ انجینرنگ سمیت اگاہی کا ہونا بہت ضروری ہے اور اس پر عمل درامد کروانا اس بھی زیادہ اہم ہیں جس کی وجہ سے اے ایس پی ڈاکٹر ظہور کو ٹریفک کی زمہ داریاں دی ہیں تاکہ گلگت بلتستان کا دارلخلافہ گلگت شہر میں ٹریفک نظام کو بہتر بنایا جا سکے انھوں نے کہا کہ پچیس لاکھ کے لاگت سے گلگت شہر میں سی سی ٹی وی کیمروں کو نصب کررہے ہیں تاکہ سیف سٹی منصوبے کو بھی ٹریفک نظام میں بہتری کے لئے استعمال کیا جا سکے انھوں نے کہا کہ گلگت شہر میں مختلف پارکنگ پارکس سمیت ضلع انتظامیہ کے ساتھ ملکر فٹ پاتھوں کو خالی کروانے سمیت دیگر معاملات پر بھی غور کررہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ شہر کے مخلتف علاقوں میں ٹریفک کے روانی کو برقرار رکھنے کے لئے سگنل سسٹم سمیت دیگر اہم منصوبوں کے حوالے سے اعلی حکام کو بریفنگ دے چکے ہیں اور ائندہ بجٹ میں وہ منصوبے بھی شامل ہونگے تو گلگت شہر میں کافی حد تک ٹریفک نظام بہتر ہو جائے گا
گلگت میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانےجامع منصوبے پر کام کررہے ہیں۔ایس ایس پی راجہ مرزا حسن خان
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا