سکردو(ٹی این این) پاکستان پیپلزپارٹی بلتستان ریجن کے نائب صدر وزیر اقبال نے کہا کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈوکیٹ گلگت بلتستان کے عوام کی آواز ہیں۔امجد ایڈوکیٹ نے حفیظ الرحمٰن کی کرپشن اور صوبائی حکومت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کرکے چوروں کی دم پر پاوں رکھا ہے جس کی وجہ سے حفیظ الرحمٰن کے کچھ درباری اور کرائے کے پالتو لوگ باولے ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اور صوبائی وزراء عوام کی نمائندگی کرنے کے بجائے اپنے ٹھیکوں میں کمیشن لینے کے پیچھے پڑا ہوا ہے اور کرپشن کا بازار گرم کیا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ۔ پاکستان پیپلزپارٹی جلد مسلم لیگ ن کی کرپشن کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرینگے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان صرف گلگت کا وزیر اعلی بنا ہوا ہے بلتستان کو مکمل نظر کیا جارہا ہے جو ناقابل برداشت ہے
امجد ایڈوکیٹ کے قیادت کی حوالے سے پی پی پی بلتستان ریجن کے نائب صدر وزیر اقبال کا بڑا بیان
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا