گوادر (ویب ڈیسک /ٹی این این) سکیورٹی فورسز نے گوادر میں پی سی ہوٹل پر حملہ کرنے والے تمام دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ہفتہ کے روز عصر کے بعد تین دہشتگردوں نے گوادر میں قائم پی سی ہوٹل پر حملہ کیا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تین دہشتگردوں نے ہوٹل میں داخل ہونے کی کوشش کی تو انٹری پر موجود سکیورٹی گارڈز نے انہیں للکارا جس پر انہوں نے فائرنگ کردی ۔ دہشتگردی کی فائرنگ سے ایک سکیورٹی گارڈ موقع پر شہید ہوگیا۔ سکیورٹی فورسز نے حملے کی اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کی اور ہوٹل میں موجود تمام مہمانوں کو بحفاظت باہر نکال لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی ہوٹل کے اندر 40 چینی اور 30 پاکستانی شہری موجود تھے جنہیں سکیورٹی فورسز نے باہر نکال لیا تھا جس کے بعد کلیئرنس آپریشن شروع کردیا گیا تھا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ دہشتگردوں کو بالائی منزل پر جانے والی سیڑھیوں پر محصور کرلیا گیا ہے تاہم اب تازہ پیشرفت یہ سامنے آئی ہے کہ تمام حملہ آوروں کو مار دیا گیا ہے۔
گوادر پی سی ہوٹل پر حملہ،سیکورٹی فورسز نےتمام دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا