غذر(تحریر نیوز) محکمہ ذراعت غذر کی جانب سے ہفتہ ٹماٹر کے حوالے گوہر آبادمیں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری کاظم نیاز نے کہا ہے کہ میں بند دفتروں میں بیٹھ کر کام کرنے کا قائل نہیں ہوں بلکہ فیلڈ میں نکل کر ہی اپنی کارکردگی کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ اُنہوں کہا کہ سرکاری محکموں کے آفسیران کا یہ بھی فرض ہے کہ وہ عوام کی خدمت اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کے لئے فیلڈ میں نکل کر اپنی کارکردگیوں بہتر بنائیں۔انہوں نے مزید کہاکہ غذر کے کاشتکارپورے گلگت بلتستان کے لئے قابل تقلید مثال قائم کی ہے ۔ مقامی خواتین اور محکمہ ذراعت کی مشترکہ کاوشیں لائق صد تحسین ہیں ۔ پورے ملک میں ٹماٹر انتہائی مہنگے داموں فروخت ہو رہا ہے ایسے میں ضلع غذر میں انتہائی سستے داموں ٹماٹر کی فراہمی خوش آئند ہے خواتین ملکی آبادی کا نصف حصہ ہیں خواتین کو ترقی کے عمل سے باہر ہر گز نہیں رکھا جاسکتا ہے ۔ اُنکا یہ بھی کہنا تھا کہ محکمہ زراعت نے ترقیاتی عمل کا آگے بڑھانے کے لئے بہترین اقدامات کئے ہیں سیکرٹری زراعت گلگت بلتستان کی تعریف کرتے ہوئے کہ کہ وہ روشن خیال اور ترقی پسند آفیسر ہیں انہوں نے محکمے کو درست راستے پر گامزن کردیا ہے جس پر میں محکمہ ذراعت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔اُنہوں نے یقین دلایا کہ مقامی سطح کی پیداوار کو منڈی تک پہنچانے کے لئے بھر پور اقدامات کئے جائیں ۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا