عوامی ایکشن کمیٹی کا ہنگامی اجلاس،متنازعہ چیف جج کی تعیناتی کے خلاف بڑا فیصلہ۔

0 0

گلگت(ٹی این این) عوامی ایکشن کمیٹی کا ہنگامی اجلاس چیرمین عوامی ایکشن کمیٹی مولانا سلطان رئیس کی صدارت میں گلگت میں منعقد ہوا اجلاس میں سپریم اپیلٹ کورٹ میں ججز کی تعیناتی کے بارے غور و خوض کیا گیا اجلاس میں کہا گیا کہ ایک ایسا فرد جو بہرتی سے قبل عوام میں متنازعہ بن چکا ہے کو چیف جسٹس تعینات کرنے کا مقصد عوامی جذبات کو مجروح کرنا ہے. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سابقہ پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بار بھی عوامی ایکشن کمیٹی اس بارے عوام کو شعور دینے کے ساتھ ساتھ حکمرانوں کو باور کراتی رہے گی. جس کے پہلے مرحلے میں گلگت بلتستان کے تین ریجن میں 8 مئی بروز بدھ کو ایک ساتھ احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا اور حکمرانوں کو تنبیہ کی جائے گی. عوامی امنگوں کا لحاظ نہ رکھنے کی صورت میں اضلاع تک بڑھایا جائے گا.اجلاس میں وائس چئیرمین عوامی ایکشن کمیٹی فداحسین سکریٹری جنرل سید یعصوب الدین شاہ ترجمان محمد فاروق جہانزیب انقلابی سکریٹری جنرل انجمن تاجران گلگت بلتستان مسعود الرحمن چودھری فقیر محمد وغیرہ سمیت سکرو سے سرپرست عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان آغا علی رضوی اور دیامر عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران نے ٹیلیفونک اجلاس میں شرکت کیا.

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website