رمضان المبارک اسپشل؛ سکردو کے مارکٹیوں میں اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں کمی کا اعلان۔

0 0

سکردو(ٹی این این) رمضان المبارک میں تمام اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مناسب کمی کردی گئی ہے۔ اس مبارک ماہ میں عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دی جائے گی۔ رمضان دسترخوان اور رمضان بازار کا بھی خصوصی اہتمام کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار حافظ کریم داد چغتائی اسسٹنٹ کمشنر سکردو نے کیا۔ انہوں نے کہا رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام الناس کو سہولیات دینے کے لئے تمام اقدامات پر عمل جاری ہے۔ اس سلسلے میں پرائس کنڑول کمیٹی کا خصوصی اجلاس بھی بلا کر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مناسب کمی کردی گئی ہے جو کہ پورا مہینہ جاری رہے گا۔جس سے تمام لوگوں کو مناسب ریلف ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں بھی کمی کردی گئی ہے اور مرغیوں کے گوشت اور تازہ مرغیوں کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی کردی گئی ہے۔ جس سے عوام کو رمضان کے مہینے میں مناسب قیمتوں پر گیس اور مرغیوں کے گوشت میسر ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں غریب اور ضرورت مند روزہ داروں کے لئے اور ہسپتال سکردو میں آنے والے مریضوں کے تیمارداروں کے لئے رمضان دسترخوان کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔ جہاں مفت افطاری کا اہتمام کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو رمضان المبارک میں سستی اشیا کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے مقامی انتظامیہ اور نجی اداروں کے تعاون سے سستا بازار بھی لگایا جارہا ہے۔ جس سے عام عوام کو بہت ریلف ملے گا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website