مہمند(مانیٹرنگ ڈیسک/ٹی این این)پانچ دہائیوں کے انتظار کے بعد بالآخر دریائے سوات پر مہمند ڈیم کی تعمیر کا سلسلہ آج دو مئی کو شروع ہوگا جس کے سنگ بنیاد وزیر اعظم عمران خان رکھ دیا۔تقریب میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور دیگر وفاقی وزراکے علاوہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثاربھی شرکت کی۔ سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب دو مرتبہ مؤخر ہوچکی ہے۔
چیئرمین واپڈا، خیبر پختونخوا کے حکام اور دیگر اعلیٰ افسر بھی شریک ہوئے، ضلع مہمند میں اہم شخصیات کی آمد کے باعث سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔مہمند ڈیم 3 ارب ڈالر کی لاگت سے 2024 میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔ ڈیم سے یومیہ 800 میگاواٹ اور سالانہ 2882 گیگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ڈیم میں 12 لاکھ 93 ہزار ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی۔ آبی ذخیرے سے ابتدا میں 16 ہزار 737 ایکڑ رقبہ سیراب کیا جا سکے گا جبکہ مہمند ڈیم کی تعمیر سے سیلاب کے نقصانات پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
ماہرین کو امید ہے کہ کنکریٹ سے بننے والے ڈیم کے لیے ملک میں سمینٹ کی صنعت کو فروغ ملے گا کیونکہ اس کی تعمیر کے لیےاگلے چھ سالوں میں 15 لاکھ ٹن سیمنٹ کی ضرورت پیشں آئے گی۔اد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے درخواست قومی احتساب بیورو میں جمع کروائی ہوئی ہے۔واضح رہے کہ دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے سپریم کورٹ نے فنڈ قائم کیا ہے جس میں فنڈریزنگ کا سلسلہ جاری ہے جب کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی قوم اور بیرون ملک پاکستانیوں سے اس میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔
تین ارب ڈالر کی لاگت سے پاکستان کے تیسرے میگا ڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا