اسلام آباد(ویب ڈیسک/ٹی این این) پی ٹی اے نے ملک بھر میں موبائل فون آپریٹرز کی فرنچائززپربھی موبائل رجسٹریشن سروس کاآغاز کردیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق موبائل ڈیوائسز کی آئی ایم ای آئی کے اندراج کے خواہشمند صارفین کی آسانی کے لئے پی ٹی اے نے ملک بھر میں موبائل فون آپریٹرز کی فرنچائزز پر بھی موبائل رجسٹریشن سروس کا آغاز کردیا ہے، اور تمام فرنچائزز اورکسٹمرسروس سینٹر ز کی فہرست پی ٹی اے ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔اس سے پہلے پی ٹی اے کی جانب سے موبائل فون کے آئی ایم ای آئی نمبر کی تصدیق کے لیے جو طریقہ کار وضح کیا گیا تھا وہ انتہائی پیچیدہ اور مشکل ہے، آئی ایم ای آئی نمبر 8484 پر ایس ایم ایس کرنا یا کسی بھی موبائل فون کا آئی ایم ای آئی نمبر *#06# ڈائل کرکے معلوم کیا جاسکتا ہے، آئی ایم ای آئی نمبر 8484 پر بھیجنے کے بعد پی ٹی اے کی جانب سے 4 میں سے کوئی ایک جواب موصول ہوگا پہلی صورت میں موبائل سیٹ کی تصدیق ہوگی جس کا مطلب ہے کہ متعلقہ فون پی ٹی اے کی منظوری سے قانونی طریقے سے درآمد کیا گیا ہے۔
پی ٹی اے کا بہترین اقدام؛سمارٹ فونز کی رجسٹریشن اب مزید آسان ہوگیا،سروس شروع۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا