اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/ٹی این این )آئی ایم ایف کی 500 ارب وصولیاں بڑھانے کی شرط پر پاکستان رضا مند ہوگیا، 500 ارب روپے اضافی وصولیاں سے مہنگائی کی نئی لہر آئے گی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف سے مذاکرات میں ٹیکس وصولیاں 500ارب روپے تک بڑھانے کا وعدہ تو کرلیا گیا مگر ٹیکس وصولیاں بڑھانے کی خاطر حکومت کیا کچھ کرنا پڑے گا۔ جی ایس ٹی کی شرح 1 فیصد اضافے سے 18 فیصد تک کی جاسکتی ہے، ممکنہ طور پر مختلف اشیا پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹیز میں اضافہ ہوسکتا ہے، پر تعیش اشیا پر درآمدی ڈیوٹی مزید بڑھائی جاسکتی ہے، ریگیولیٹری اور کسٹم ڈیوٹی اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔ نان فائلرز ہو جائیں تیار کیونکہ ان پر ٹیکسوں کا بوجھ مزید بڑھ سکتا ہے، تنخواہ دار طبقے کے ٹیکس سیلب میں تبدیلی پر غور کیا جاسکتا ہے، پیٹرولیم لیوی میں اضافے کا بھی آپشن موجود ہے۔ سبسڈی میں کمی کیے جانے پر غور کیا جاسکتا ہے جس سے بجلی اور گیس مزید مہنگی ہو جائے گی۔
تنخواہ دار طبقے کا بھی گھیرا تنگ،پاکستان نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا