اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/ٹی این این) پاکستان اور چین نے دو طرفہ تعاون کے فروغ اور سی پیک کو مضبوط بنانے اور افغان امن عمل کو جاری رکھنے کے لئے مشترکہ کاوشوں پر اتفاق کیا ہے۔ پیر کو دفتر خارجہ کی جانب سے وزیراعظم کا دورہ چین مکمل ہونے پر جاری اعلامیہ میں کہاگیاکہ وزیراعظم نے 25 تا 28 اپریل چین کا سرکاری دورہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ وزیراعظم نے چینی صدر کی دعوت پر دوسری بیلٹ اینڈ روڈ کانفرنس میں شرکت کی۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے بیجنگ عالمی ہارٹیکلچر نمائش میں شرکت کی۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزراء کے وفد نے بھی چین کا دورہ کیا۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم کی چینی صدر اور وزیراعظم سے اہم ملاقاتیں ہوئیں۔ ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ اور سی پیک کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق دونوں ممالک نے علاقائی عالمی امور بشمول افغان امن عمل کو جاری رکھنے کے لئے مشترکہ کاوشوں پر اتفاق کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق چینی وزیراعظم سے ملاقات میں فری ٹریڈ معاہدے سمیت متعدد تجارتی معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم کی تاجکستان ازبکستان ایتھوپیا ملائیشیا مصر اور کرغزستان کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے آئی ایم ایف کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور عالمی بینک کے سی ای او سے بھی ملاقاتیں کیں۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے بیجنگ ہارٹیکلچر نمائش میں پاکستان پویلین کا دورہ بھی کیا۔ پاکستان اور چین نے دو طرفہ تعاون کے فروغ اور سی پیک کو مضبوط بنانے اور افغان امن عمل کو جاری رکھنے کے لئے مشترکہ کاوشوں پر اتفاق کیا ہے۔
وزیراعظم کا دورہ چین مکمل،کتنے معاہدوں پر دستخط ہوئے؟ اعلامیہ جاری۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا