جنگلات پر غیرقانونی ملکیت کا دعویٰ،دیامر کے عوام نےشاہراہ قراقرم دوبارہ بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

0 0

چلاس( ٹی این این) ضلع داریل کے عوام انصاف نہ ملنے کی صورت میں شاہراہ قراقرم ایک بار پھر بند کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہراہ قراقرم کے مقام ضلع دیامر کے سب ڈویژن داریل کے عوام نے کھنبری کا لکڑی ترسیل کی اجازت نہ ملنے کی صورت شاہراہ قراقرم ایک بار پھر بند کرنے کا اعلان ۔ بسری کے مقام پر شاہراہ قراقرم کے اطراف میں جمع عوام اور عمائدین کی بڑی تعداد ا نے ایبٹ آباد کی عدالت میں دیامر کے جنگلات پر دعویٰ کرنے کے حوالے سے عدل اور انصاف پر مبنی فیصلہ نہ آنے کی صورت دوبارہ دھرنے کا اعلان کردیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے
مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان حیدر خان اور سابق وزیر صحت حاجی گلبر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانونی طور پر داریل کھنبری کے جنگل کی ملکیت کے دعوے کی کوئی حیثیت نہیں ۔ خیبر پختونخواہ کے بااثر شخص نے محض اپنے اثر رسوخ کی بنیاد پر کیس کو عدالت تک لے گیا ہے ۔ ہمیں امید ہے کہ عدالت اس کیس کو قبول نہیں کرے گی ۔اُنہوں نےعوام کو یقین دلایا کہ فورس کمانڈر گلگت بلتستان ، حکومت اور ضلعی انتظامیہ عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا نوٹس لیا اور مسئلے کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website