سدیارہ کے طلبہ و طالبات کی لانگ مارچ کے اگے کمشنر بلتستان اور محکمہ ایجوکیشن گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگئے

0 0

سکردو(نامہ نگار) سدیارہ ہائی سکول کے طلبہ و طالبات نے اساتذہ کی کمی پر سدپارہ سے گاوں سے کمشنر افس سکردو تک بیس کلومیٹر پیدل لانگ مارچ کرلیا جس کی قیادت عوامی ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری و امام جامع مسجد سدپارہ اغا علی رضوی اور پی ٹی ائی کے رہنما منظور طوفان نے کیا اور کمشنر بلتستان کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد گرلز سکول سدپارہ میں 6 اساتذہ تعینات کرنے کا حکم نامہ جاری، کردیا کمشنر بلتستان اور ڈپٹی کمںشنر کے خصوصی دلچسپی سے معاملہ حل ہوگیا۔ ان خیالات کا اظہار حافظ کریم داد چغتائی اسسٹنٹ کمشنر سکردو نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سدپارہ کے عوام سکول میں اساتذہ کی کمی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ ان کیساتھ مذاکرات کے بعد کمشنر بلتستان حمزہ سالک، ڈپٹی کمشنر سکردو نوید احمد کے خصوصی ہدایت پر محکمہ تعلیم کے ذمہ داران فوری طور پر 6 اساتذہ کو سدپارہ سکول میں تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جو فوری طور پر سدپارہ جوائین ہونگے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عوام کے ہر مسلئے کو ضلعی انتظامیہ سکردو افہام و تفہیم اور عوام کیساتھ باہمی گفت شنید سے حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو سڑکوں پر آنے کی بجائے انتظامیہ کے دفاتر میں آکر اپنے مسلئے بیان کرنا ہونگے ہم بھر پور طریقے سے عوام الناس کا ہر جائز مسلئہ حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی تعیناتی کے بعد سدپارہ کے عوام نے انتظامیہ کے حق میں شاندار نعرہ بازی کی اور انتظامیہ کے عمل کو خراج تحسین پیشں کیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website