سید ارشد حسین کو چیف جسٹس بنوانا گلگت بلتستان کے جنگلات پر قبضے کی سازش ہے۔ مولانا سلطان رئیس

0 0

گلگت(ٹی این این) گلگت بلتستان کے جنگلات اور معدنیات یہاں کے عوامی ملکیت ہے اس میں تصرف سے غیر متعلقہ لوگوں کو دور رکھنا صوبائی حکومت کی ذمداری ہے.گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کے عوام متحد ہو کر اپنے وسائل کی حفاظت کو یقینی بنائیں.دیامر بالخصوص داریل اور تانگیر کے عوام مبارکباد کے مستحق ہیں کہ مختلف سازشوں اور اندرونی خلفشار کے باوجود روز اول سے اپنے وسائل کی حفاظت کو یقینی بنایا ہوا ہے.ان خیالات کا اظہار مولانا سلطان رئیس چئیرمین عوامی ایکشن کمیٹی نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ دیامر کے عوام نے ہر موڑ پر ریاستی مفادات کو ترجیح دیا ہے لیکن بدقسمتی سے احسان کے بدلے میں وہاں کے لوگوں کو اندرونی خلفشار اور پریشانیوں کے سوا کچھ نہیں ملا. کبھی حدود تنازع اور کبھی ملکیتی جنگلات اور معدنیات پر غیر مقامی تصرف کے ذریعے اہلیان دیامر کے جذبات کو مجروح کرنے کی کوشش کی جارہی ہے.انہوں نےکہا کہ گلگت بلتستان حکومت اس بارے میں سنجیدہ اقدامات اٹھائیں اور عوامی مسائل کو حل کرنے میں حقیقی معنوں میں فریق کا کردار ادا کرے.
عوامی ایکشن کمیٹی انتظار میں ہے مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں گلگت بلتستان بھر میں تحریک چلائی جائے گی کیوں کہ عوامی ایکشن کمیٹی قومی مفادات اور عوامی ترجیحات میں کبھی سمجھوتہ نہیں کریگی. گلگت بلتستان کے ذرہ ذرے کی حفاظت عوامی ایکشن کمیٹی کی ذمداری ہے.
انہوں نےکہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ آج تک گلگت بلتستان کے عوام نے جس بھی کسی فرد اور جماعت پر اعتماد اور بھروسے کا اظہار کیا ہے انہوں نے عوام کے پیٹ پر وار کیا ہے.
اسی طرح موجودہ گورنر گلگت بلتستان اور صوبائی حکومت سکریٹری فارسٹ خیبر پختونخوا کے مدد گار ثابت ہورہے ہیں سید ارشد حسین کو چیف جسٹس بنوانا بھی اسی سازش کا حصہ ہے.
انہوں نےکہا کہ داریل اور تانگیر کے عوام جب بھی آواز دینگے عوامی ایکشن کمیٹی انکی آواز کو گلگت بلتستان کے کونے کونے تک پہنچائے گی.

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website