اسلام آباد ( ابرار حسین استوری) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر کے بیٹے میر سلمان کی جانب سے دو لڑکوں کو اغواء کر کے گلگت ہنزہ ہاوس میں حبس بے جا میں رکھنے کا معاملہ. اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایس ایچ او تھانہ گولڑہ کو حکم دیا کہ کل دونوں لڑکوں کو بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کیا جائےکیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی. ایس ایچ او تھانہ گولڑہ عدالت میں پیش ہوئے. اغواء ہونے دونوں لڑکوں کا تعلق لاہور سے ہے. میر سلمان گورنرگلگت بلتستان کا بیٹا ہے, وکیل متاثرہ خاندان. میر سلمان نے ہمارے دو بچوں کو گلگت ہنزہ ہاوس میں رکھا ہے, وکیل متاثرہ خاندان. عدالت بچوں کو بازیاب کرائے, وکیل متاثرہ خاندان کی عدالت سے استدعا. دونوں لڑکوں کو بازیاب کرا کے کل پیش کیا جائے, عدالتی حکم. میر سلمان کی والدہ رانی عتیقہ اور بھائی میر سلیم ممبر گلگت بلتستان اسمبلی بھی ہیں. میر سلمان گلگت میں سمٹ بینک کے وائس پریزینٹ ہیں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا