گلگت (پ ر) انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان ثنا اللہ عباسی کی صدارت میں سنٹر ل پولیس آفس میں پولیس ٹریننگ کالج کی revamping کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ جس میں کمانڈنٹ پی ٹی سی طاہرہ یعصوب نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا پی ٹی سی میں بہتر تربیت کے مواقع کی فراہمی کے لئے ادارے کی اپ گریڈیشن کی ضرورت ہے۔اس ادارے کے انفراسٹریکچر ، ہیومن ریسورسسز اور ٹریننگ کی ضروریات پر مبنی ایک پروپوزل پولیس ہیڈ کوارٹرز بھیجا گیا ہے۔جس میں 151سٹاف کی بھرتی، لیبارٹری، ٹرانسپورٹ، بیرکس، بجلی و پانی سمیت بہتر ٹریننگ کی فراہمی کا ذکر کیا گیاہے۔ پولیس سربراہ نے بریفنگ کے اختتام پر ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ KIU کے سکالرز PDCN کے ماہرین اور ریٹائرڈ و حاضر سروس پولیس آفیسران کے لیکچرز کا اہتمام کیا جائے۔ انہوں نے مذید کہا کہ پولیس فورس دیگر اداروں کے اہلکاروں کو تربیت کی فراہمی میں PTC کا انتہائی اہم رول ہے۔ لہٰذا اس ادارے کیrevamping ضروری ہے۔ انہوں نے متعلقہ آفیسران کو ہدیات دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ اے ڈی پی میں شامل کرانے کئے لئیے فوری طور پر پی ٹی سی کا اپ گریڈیشن کا کیس متعلقہ محکمہ کو ارسال کیا جائے۔ میٹنگ میں ایس ایس پی میر طفیل احمد، اے آئی جی حنیف اللہ خان، اے آئی جی ٓپریشنز محمد جمیل ، اے آئی جی لاجیسٹک جہانگیر حسین اور دیگر آفیسران نے شرکت کی۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا