سکردو(ٹی این این) سیکرٹری واٹر اینڈ پاور گلگت بلتستان عبدالوحید شاہ کی گاڑی سکردو گلگت روڈ پر تیزی رفتاری کے باعث حادثے کا شکار، تفصیلات کے مطابق عبدالوحید شاہ اورایس او غلام محمددورہ بلتستان سے گلگت واپس جارہے تھے لیکن بدقسمتی سے روندو کے مقام میں تیز رفتاری اور موڑ کاٹتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئے۔ حادثے گاڑی میں موجود تمام افراد معجزانہ طور پر بچ گئے۔حادثے کےفورا بعد بعدزخمیوں کو مقامی لوگوں نےفوری طور پر سول اسپتال ڈمبوداس پہنچایا تاہم بعد ازاں سیکرٹری واٹر اینڈ پاور گلگت بلتستان عبدالوحید شاہ کے سر میں شدید چوٹ آئی جس کے سبب اُنہیں فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے گلگت منتقل کردیا جہاں اُن سمیت دیگر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتایا جاتا ہے۔دیگر زخمیوں میںایس او غلام محمد اور گاڑی کے ڈرائیور و گارڈ سمیت 4 افراد شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سمیت دیگر اعلیٰ افسران وعمائدین نے سی ایم ایچ جاکر زخمیوں کی عیادت کی۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا