کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک/ٹی این این)بلوچستان میں کوسٹل ہائی وے پر نامعلوم مسلح افراد نےبسوں سے اتار کر شناخت کے بعد فائرنگ کرکے 14افراد کو قتل کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافروں کو قتل کرنے کا واقعہ گزشتہ رات 2 بجے کے قریب پیش آیا جب گاڑیاں اپنی منزل کی طرف جارہی تھی کہ ملزمان نے بسوں کو روکا ،نقاب پوش ملزمان نے 14 افراد کو شناختی کارڈ سے شناخت کرنے کے بعد گاڑیوں سے اتارا اور فائرنگ کرکے قتل کردیا اور واردات کے بعد فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق تمام افراد کو ہاتھ باندھ کر قتل کیا گیا ہے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں،تمام افراد کی لاشیں ہسپتال پہنچا دی گئی ہیں تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ جاں بحق افراد کا تعلق کس علاقے سے ہے ۔
وزیراعظم عمران خان نے گوادرکوسٹل ہائی وے پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے گوادر کوسٹل ہائی وے پر دہشتگرد کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے ورثا سے تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے مجرموں کی شناخت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے جب کہ وزیراعظم عمران خان نے وحشیانہ حملے کے مجرموں جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کی بھی ہدایت کی۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا