سکردو(ذیڈ اے کھرمنگی) بوائز ڈگری کالج سکردو کے طلبا امتحانی فیسوں میں اضافے کو لے کر سڑکوں پر آنکلے۔قراقرم بورڈ کے امتحانی مینجمنٹ کی طرف سے گریجویشن کے فیسوں میں بے تحاشہ اضافے کے باعث طلبا کی بڑی تعداد نے کالج روڈ کو بند کر کے ذبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ۔طالب علموں کاکہنا ہےکہ قراقرام انتظامیہ کی طرف سے بی اے ۔بی ایس سی کے امتحانی فیسوں میں بےحد اضافہ کیا گیا ہے جو کہ غریب طالب علموں کے ساتھ سراسر ذیادتی ہے۔طالب علموں کا مزید کہنا ہے کہ پہلے امتحانی فیس کی مد میں 1800 روپیے لیاجاتا تھا جیسے انتظامیہ نے بڑھا کر 6000 تک پہنچا دیا ہے۔جو کہ% 200 سے ذیادہ ہے۔انتظامیہ کی طرف سے غریب طالب علموں کے فیسوں میں اضافہ طالب علموں کو تعلیم سے دور رکھنے کی مذموم کوشش ہے جیسے کسی بھی صورت پورا ہونےنہیں دینگے۔طالب علموں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ فیسوں میں اضافہ کو واپس لے ورنہ احتجاجی تحریک چلائینگے۔انہوں نے وزیر اعلیٰ و گورنر گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس حوالے سے جلد نوٹس لے کر فیسوں میں اضافہ کی سمری کو روکنے کے لئیے اقدامات کریں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا