پاکستان مسلم امہ میں خصوصی اہمیت کا حامل ملک ہے۔ امام کعبہ

0 0

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک/ٹی این این)پاکستان فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے امام کعبہ نے آج آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی.اس موقع پر امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجہنی نے کہا کہ پاکستان مسلم امہ میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے.ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن واستحکام کیے لئے پاکستان کا کردار قابل فخر ہے.
ملاقات میں دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرنے پر مسلم امہ میں فروغ امن کے لئے کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق ہوا.یاد رہے کہ آج آرمی چیف سے میجر جنرل ناصر نے ملاقات کی، جس میں باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی.اس ملاقات میں دفاعی، سیکیورٹی تعاون کو مزید وسعت دینے پر گفتگو ہوئی. فوجی تعاون بالخصوص تربیت، انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیا.

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website