گلگت( پ،ر) حکومت گلگت بلتستان کا ایک طرف تعلیم دوست ماحول کا دعوٰی دوسری طرف وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم کے آبائی گاوں میں تعلمی مسائل کا کوئی پرسان حال نہیں، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرک جیل گلگت سے ملحق گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کشروٹ کی عقبی دیواریں ناقص تعمیراتی مٹیرئل کی استعمال کے سبب کئی جگہوں پر کریک پڑنے سے کسی بھی وقت زمین بوس ہونے کا خدشہ ہے.
اہلیان علاقہ کا کہنا ہے حکومتی عدم توجہی کے سبب کسی بھی وقت حادثے کی صورت میں سکول کے طلباء کے ساتھ لنک روڈ سے گزر نے والے راہگیروں کی جان کو بھی خطرہ ہے.مقامی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے زمہ داران کو اس حوالے سے آنکھیں کھولنے کی ضرورت ہے۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا