چلاس (حسین احمد۔ٹی این این ) تھانہ جگلوٹ تانگیر کی، آپریشنل ٹیم کا SHO خوشحال خان کی نگرانی میں ناکہ بندی اور تلاشی، ملزم سیدا ولد وصیل ساکن مشکے تانگیر کے قبضے سے ایک عدد پستول 30 بور معہ 06 عدد زندہ کارتوس و اضافی میگزین برآمد ، ملزم گرفتار، تھانہ تانگیر چلاس میں فوجداری مقدمہ علت نمبر 10/2019 بجرم 13AO و 188 ت پ ، قائم ۔ تفصیلات کے مطابق تانگیر تھانہ پولیس کی طرف سے تانگیر درکلی ایریاء کے احاطے میں اچانک ناکہ بندی اور تلاشی کے عمل کے دوران ملزم کے قبضے سے ایک پستول معہ06 بال زندہ کارتوس , ایک عدد اضافی میگزین اور چرمی گردنی کی برآمدگی پر فوجداری مقدمے کا اندراج اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیاہے ۔ سماجی حلقوں کی جانب سے دیامر پولیس کی جانب سے مختلف اوقات کار کے دوران مختلف مقامات پر اچانک ناکہ بندی اور تلاشی کے عمل کو انسداد جرائم کے سلسلے میں ایک کارگرحکمت عملی قرار دیتے ہوئے ایس پی دیامر محمدعمران کھوکھر کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے ۔ تانگیر پولیس کی جانب سے اچھی کارکردگی پر ایس پی دیامر نے SHO تھانہ تھانہ تانگیر اور اس کے عملے کو شاباش دی ہے ۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا