شگر(ٹی این این) محکمہ زراعت شگر نے حشوپی گاوں کے 50 سے زائد خواتین کو کچن گارڈنینگ کی تربیتی نشست منعقد کی جسکے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر شگر جناب زید تھے۔ مہمان خصوصی نے محکمہ زراعت کی زرعی توسیع کی کوششوں کو سراہا اور خواتین سے خطاب میں فرمایا کہ آپ لوگ اپنے گھر کی سبزیات کے علاوہ کمرشل سبزیات بھی کاشت کریں جس سے آپکی پاکٹ منی کا انتظام بھی ہوجائے۔ گھر کی سبزی خود اگانے سے گھرانے کی صحت اور تندرستی یقینی ہوجاتی ہے۔ ڈی ڈی زراعت شگر جناب جی ایم ثاقب صاحب نے مہمان گرامی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے وقت نکال کر کسانوں کی فلاح و بہبود کے پروگرام میں شرکت کی اور کسانوں کو قیمتی نصیحتوں سے نوازا۔ اسکے بعد ایگری کلچر آفیسر شگر اور دیگر ٹیکنکل سٹاف نے شرکا کو ٹرینینگ سیشن میں مصروف رکھا اور آخر میں خواتین کو کچن گارڈنینگ کے کمپوزٹ سیڈ پیکس تقسیم کئے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا