مٹھی(مانیٹرنگ ڈیسک/ٹی این این) پاکستان میں تھر کول سے بجلی بننا شروع ہو گئی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری وزیراعلی سندھ کے ہمراہ تھر کول بلاک ٹو پہنچے اور پہلے تھرکول پاور جنریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا۔تھرکول سے بننے والی بجلی کے 660 میگا واٹ بجلی گھروں سے بجلی کی تیاری کا آغاز ہو گا، ابتدائی طور پر دونوں پلانٹ سے 100، 100 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو گی۔ رواں سال جون کے آخری ہفتوں میں کمرشل بنیادوں پر مکمل بجلی کی ترسیل شروع ہو گی۔
بلاؤل بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پیغام میں تھرکول پاور پلانٹس کو پاکستان کا سب سے بڑا منصوبہ قرار دیا۔ اور انہوں نے کہا کہ “تھر نے بدلا پاکستان”۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاؤل زرداری نئی سینگیری ولیج بھی گئے۔ تھرکول فیلڈ کے متاثرین کے لیے نئے تعمیر کئے گئے گھروں کا معائنہ کیا۔ مکینوں سے ملاقات بھی کی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کو گاؤں کے مکینوں کو فراہم کی گئی سہولیات پر بریفنگ دی گئی۔
تھرکول پاور پلانٹس منصوبہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔ تھر منصوبہ شہید بےنظیر بھٹو کا منصوبہ تھا۔ تھر پر 1971 میں دشمن نے قبضہ کر لیا تھا۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ہمیں یہ جگہ واپس دلائی۔ تھر کا کوئلہ سندھ کے عوام کا ہے اور وہی اس کا خیال رکھیں گے۔ 1994 میں شہید بےنظیر بھٹو نے تھر منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھا۔ آصف علی زرداری نے ہمیں تھرکول بنانے کا کہا۔ کوئلے سے بجلی بنانا ایٹم بم بنانے سے کم نہیں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا