صوبہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کرانے کیلئے مسودہ وزیر اعظیم کو پیش کردیا۔

0 0

لاہور (ویب ڈیسک /ٹی این این) صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کے ہمراہ ترجمان وزیراعلی پنجاب شہباز گل کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لوکل باڈی سسٹم کا آج مسودہ عمران خان کو پیش کیا گیا۔
ترجمان وزیراعلی شہباز گل کا کہنا تھا کہ عمران خان کو لوکل باڈی سسٹم پر بریفنگ دی گئی ہے۔ لوکل باڈی سسٹم کا آج مسودہ عمران خان کو پیش کیا گیا۔ صوبائی وزیر قانون و بلدیات کا کہنا تھا کہ لوکل باڈی سسٹم کے تمام مراحل میں وزیراعظم کی رہنمائی حاصل رہی۔ بلدیاتی نظام پر وزیراعظم کا شروع سے ہی فوکس رہا، ان کے وژن کا اہم جز ہے۔ ہم نے آج پاکستان تحریک انصاف کے منشور پر اہم فیصلہ کیا۔ بلدیاتی نظام کا مسودہ کے تحت اقتدار نچلی سطح پر منتقل کرنا ہے۔ عوام کو فیصلہ سازی کے عمل میں براہراست شامل کرنا ہے۔ لوگ اپنی بہتری کے لیے خود وسائل پیدا کریں اور خود خرچ کریں گے۔ نئے نظام میں پیسہ عوام اپنے ہاتھ سے خرچ کریں گے۔راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ احتساب، شفافیت اور پائیدار ترقی کا ضامن بلدیاتی نظام ہوگا۔ دیہاتوں اور شہروں میں رہنے والے عوام اس نظام سے مستفید ہوں گے۔ نئے نظام میں دو نظام ہوں گے۔ ایک دیہی علاقوں کے لیے جبکہ دوسرا شہروں کے لیے ہو گا۔ ڈسٹرکٹ کا نظام ختم کرکے تحصیل کا نظام لائے ہیں۔ 182 شہروں میں میونسپل کمیٹاں ہونگی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website