سکردو محکمہ برقیات اور ضلعی انتظامیہ بااثر افراد کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگئے

0 0

سکردو(ٹی این این) کمشنر بلتستان ڈپٹی کمشنر سکردو کی سربراہی میں کاٹی گئی سپیشل بجلی کی لائنیں دوبارہ بحال ہونا شروع تفصیلات کے مطابق سکردو شہر میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے پیش نظر شہر میں موجود بہت سارے سپیشل لائنیں کاٹ دی گئی تھی لیکن مختلف وی آئی پی شخصیات کے دباؤ میں آکر ڈپٹی کمشنر اور محکمہ برقیات نے گھٹنے ٹیک دیئے ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیشل لائنوں کو ایگزیکٹو انجینئر ایس ڈی او پاور کے فون پر پھر سے سپیشل بجلی بحال
کیا جارہا ہے جبکہ عام شہریوں کو اٹھارہ سے بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے ایک محتاط اندازے کے مطابق سکردو شہر میں گزشتہ چند سالوں سے اب تک ستائیس کروڑ روپے کی خطیر رقم ٹرانسمیشن لائنو پر خرچ گیا جاچکا ہے لیکن کہیں سے ایک کلو واٹ بھی سسٹم میں شامل نہیں ہوا جس کی وجہ سے آبادی کے تناسب میں اضافہ کے باعث طلب اور رسد میں عدم توازن کی وجہ سے شارٹ فال میں اضافہ ہو رہا ہے اور آئے روز بجلی کے بحران میں اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ محکمہ برقیات اور واپڈا کی ناقص کارکردگی اور وی آئی پی کلچرل کو فروغ دینے کی وجہ سے نظام میں بہتری نہیں آ رہی ہے سیکرٹری برقیات کو نوٹس لینا چاہئے اور اپنے ماتحت اداروں میں موجود مافیا جو کافی عرصہ سے سیاسی سفارشوں کے بنیاد پر من پسند عہدوں پر بر اجمان ہے جس کے سبب بعض آفیسرز فرعون بنا ہوا ہے بالا آفیسرز اور علاقے کے کھرپنجوں کی جی حضوری کے سبب اب تک اپنی کرسیوں سے چمٹا ہوا ہے جب تک مذکورہ آفیسرز سفارشوں کی بنیاد پر رہیں گے بجلی کے نظام میں بہتری کی امید نہیں کی جاسکتی اور اسی طرح یہ سلسلہ بھی یوں ہی چلتا رہے گا سیکرٹری پاور جنگی بنیادوں پر محکمہ پاور میں رد و بدل کر کے اچھی شہرت کے حامل اور سسٹم کو سمجھنے والے آفیسرز اور سٹاف کو تعینات کیا جائے تاکہ نظام میں بہتری آئے ۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website