اسلام آباد(ویب ڈیسک/ٹی این این)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جب سے پاکستان بنا ہے نیاسیاحتی مقام نہیں بنا جب کہ ملک کی اشرافیہ کو علم ہی نہیں کہ پاکستان میں کتنے خوبصورت مقامات ہیں۔اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان ٹورازم سمٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اب تک پوری دنیاکی سیاحت کرچکا ہوں لیکن ساحلی سیاحت شایدہی کسی ملک میں پاکستان جیسی ہو، شمالی علاقہ جات جیسےخوبصورت سیاحتی مقامات کہیں نہیں دیکھے، میرا باہر سے جو بھی دوست ایک بار شمالی علاقہ جات آیا، وہ بار بار آنے کا کہتا ہے، پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے تمام نعمتوں سے نوازا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے دوران شمالی علاقہ جات میں سیاحت ختم ہو گئی تھی، لیکن اب ان علاقوں میں واقع ہوٹلوں میں جگہ بھی نہیں ملتی، اور وہاں سیاحت کے لئے آنے والے بیشتر افراد کا تعلق دیگر ممالک سے ہوتا ہے، امریکا اور یورپ سے پاکستانی ناردرن ایریازسیاحت کے لیےآتے ہیں جب کہ ہمارے ملک کی اشرافیہ گرمیوں کی چھٹیوں میں بیرون ملک چلی جاتی ہے، انہیں علم ہی نہیں کہ پاکستان میں کتنےخوبصورت مقامات ہیں، پاکستانیوں کو اپنے سیاحتی مقامات کی سیر کرنی چاہیے۔
عمران خان نے کہا کہ جب سے پاکستان بنا ہے نیاسیاحتی مقام نہیں بنا، پاکستان میں اب بھی ایسے سیاحتی مقامات ہیں جو اب تک دیکھے نہیں گئے، پاکستان میں 100 نتھیا گلی ہیں جنہیں سیاحت کے لئے کھولا جاسکتا ہے، بلوچستان کی ساحلی پٹی کے ساتھ بہت اچھی سیاحت ہو سکتی ہے، سیاحت میں سرمایہ کاری سے سب سے زیادہ منافع ہے۔
سیاحت کے شعبے کو ترقی دینا ہے، اس میں سرمایہ کاری سے سب سے زیادہ منافع ہے۔وزیر اعظیم
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا