اسلام آباد(ویب ڈیسک/ٹی این این) جعلی اکائونٹس کیس میں قومی احتساب بیورو نے پہلی ریکوری کرتے مرکزی ملزم یونس کوڈواوی سے 60 کروڑ روپے مالیت کا پلاٹ ریکور کرالیا۔ نیب ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی نے جعلی اکائونٹس کیس کا پہلا عبوری ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کرادیا جس کی منظوری گزشتہ روز نیب ایگزیکٹو بورڈ نے دی تھی۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ عبوری ریفرنس میں یونس کوڈواوی اور دیگر 8 ملزمان شامل ہیں جب کہ مرکزی ملزم یونس کوڈواوی نے تحریری طور پر 60 کروڑ روپے مالیت کی زمین نیب راولپنڈی کو واپس کردی۔ ذرائع کے مطابق ملزم یونس کوڈواوی پر کراچی میں مندر اور لائبریری کی زمین غیر قانونی الاٹ کرانے کا الزام تھا۔ ملزم یونس کوڈواوی پارک لین اسٹیٹس میں سابق صدر آصف زرداری کا بزنس پارٹنر ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا