اسلام آباد(ویب ڈیسک/ٹی این این)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معاشرے کے کم آمدن والے طبقوں کو 50 لاکھ گھرفراہم کرنے کیلئے آئندہ ماہ ایک بڑا رہائشی منصوبہ شروع کیا جائے گا۔ جمعرات کے روز اسلام آباد میں انٹرنیشنل ہاوسنگ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کو اس منصوبے میں شامل کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہاکہ 50 لاکھ گھروں کی تعمیر ایک مشکل ہدف ہے تاہم منصوبے کے آغاز کے بعد ہر سال تعمیر کئے جانے والے گھروں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نجی شعبہ اس مشکل ہدف کے حصول میں تعاون کریگا اور حکومت سہولت کار کا کام کریگی۔وزیراعظم نے کہا کہ چالیس صنعتوں کی ترقی تعمیرات کے شعبے سے وابستہ ہے اور حکومت اس منصوبے میں نوجوانوں کی شمولیت اور انکی جانب سے نئی کمپنیوں کا قیام چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سکیم کے تحت غریبوں کو گھروں کی تعمیر کیلئے قرضے دئیے جائیں گے جو ماضی میں صرف ایک خواب تھا۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے ہوائی اڈوں کے گردونواح کے علاوہ ہر جگہ کثیر المنزلہ عمارتیں تعمیر کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کثیر المنزلہ تعمیرات سے ہائوسنگ سوسائیٹوں کی جانب سے ضائع کی جانے والی قابل کاشت زمین بچائی جاسکے گی۔ہائوسنگ ٹاسک فورس کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ فورس زمین کا موثر استعمال یقینی بنانے کیلئے سنگاپور کے طرز تعمیر سے استفادہ کریگی۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے قبضہ مافیا سے اراضی واگزار کرانے اور سرکاری محکموں کے ذمے واجب الادا ادائیگیاں وصول کرنے کیلئے ایک لینڈ بنک قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں حکومت نے صرف قبضہ مافیا سے پانچ سو ارب روپے مالیت کی زمین واگزار کرائی۔انہوں نے کہا کہ ہائوسنگ پروگرام کے تحت گھروں کی تعمیر کیلئے قرضوں کی فراہمی کے ذریعے قبائلی علاقوں کو بھی فائدہ ہوگا کیونکہ یہ علاقے بدامنی سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔اس موقع پر پاکستان اور عالمی بنک کے درمیان تعمیرات کے شعبے میں تعاون کیلئے مفاہمت کی ایک یاداشت پر بھی دستخط کئے گئے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا