سابق وزیر اعلیٰ جموں کشمیرعمر عبداللہ نے سکردو کرگل روڈ کی بحالی کا مطالبہ کردیا۔

0 0

سکردو(ٹی این این) مقبوضہ جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلی اور سابق ممبر بھارتی لوک سبھا عمر عبداللہ نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے سکردو کرگل روڈ کی بحالی کا مطالبہ کردیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیوٹر پر وزیر اعظم عمران خان کے نام پیغام میں کہا ہے کہ جس طرح شادرہ پیٹھ کوریڈور کی بحالی کا اعلان کیا ہے بلکل اسی طرح سکردو کرگل روڈ سمیت دیگرکوریڈور کو بھی کھولا جائے تاکہ منقسم خاندان ایک دوسرے سے مل سکے۔ مقبوضہ کشمیر دوسری سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی بھی کرگل سکردو اور خپلو ترتُوک روڈ کھولنے کا مطالبہ کر چکی ہیں۔

اسی طرح گزشتہ ماہ آذاد کشمیر میں یوم کشمیر کے موقع آزاد کشمیر اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر اعظیم فاروق حیدر نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے کرتارپ پور کوریڈور کی سکردو کرگل روڈ کی بحالی کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

پاکستان کے سیاسی اور عسکری قیادت دونوں کرگل سکردو روڈ کی بحالی بھارتی حکومت کی رضامندی سے مشروط قرار دے چکی ہیں۔
گزشتہ سال دسمبر فورس کمانڈر گلگت بلتستان جنرل احسان محمود نے بھی گلگت بلتستان کے  ہزاروں منقسم خاندانوں کو ملانے کے لئے لداخ کو کرگل سکردو روڈ کی بحالی کے سلسے میں بہت جلد خوشخبری ملنے کا یقین دلاتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت جس وقت کرگل سکردو روڈ کھولنے بھارتی حکومت راضی مندی کا انتظار ہے ۔ اس قسم کے بیانات وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اور دفتر خارجہ ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل بھی دے چکے ہیں۔

اب تک پاکستان کی طرف سے کرگل سکردو اور خپلو ترتُوک روڈ کھولنے رضامندی کے اظہار پر بھارتی حکومت کی طرف سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %