دیامر پولیس کی بڑی کامیابی، جیل سے فرارانتہائی مطلوب اشتہاری مجرم اسلحہ سمیت گرفتار۔

0 0

چلاس (ٹی این این) دیامر پولیس کی آپریشنل ٹیم کا ایس ایچ او تھانہ سٹی چلاس SIP شاہ سرور کی قیادت میں کامیاب ٹارگٹڈ کاروائی ، ہائی وے، پیٹرول پمپ مسلح ڈکیتی ، سرقہ بالجبر،نقب زنی، اقدام قتل، حملہ برملازم سرکار سمیت جیل سے فراری کے جرم میں ملوث انتہائی مطلوب مجرم اشتہاری با مسلح گرفتار۔
ملزم بین الصوبائی کریمنل گینگ کے سرغنہ اور ضلع غذر سمیت دیامر کے 10مختلف فوجداری مقدمات میں ملوث رہےہیں جبکہ سال 2012کو ڈسٹرکٹ جیل چلاس سے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہونے پر دیامر پولیس کو انتہائی مطلوب مجرمان میں شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب دیامر پولیس کی آپریشنل ٹیم نے SPدیامر محمد عمران کھوکھر کی ہدایت پر ایک کامیاب ٹارگٹڈ کارواٸی کرتے ہوے مختلف سنگین جراٸم میں ملوث کریمینل گینگ کا سرغنہ ستاءالرحمان ولد قمر زمان ساکن گونر فارم کو بامسلح گرفتار کر لیا ہے۔ دوران گرفتاری مجرم اشتہاری بزریعہ اسلحہ آتشیں مزاحمت کرتے ہوئے اپنی جاٸز گرفتاری سے گریز کر رہا تھا تاہم پولیس ٹیم نےاسلحہ سمیت ملزم کو دبوچ یا۔ملزم کے کریمینل ریکارڈ کے مطابق وہ زیل مقدمات میں ملوث رہا ہے۔
1. مقدمہ نمبر 02/12بجر اٸم 9/14 ,457 ت پ تھانہ سٹی چلاس۔
2.مقدمہ نمبر 21/12 بجراٸم9/14HO،457/411 ت پ تھانہ گونر فارم۔
3.مقدمہ نمبر22/12بجراٸم9/14HO،457/411ت پ تھانہ گونر فارم
4.مقدمہ نمبر 20/12بجراٸم 9/14HO،341 تھانہ کے کے ایچ
5.مقدمہ نمبر23/12بجراٸم 392/397/398/34 ت پ تھانہ کے کے ایچ
6.مقدمہ نمبر 11/12بجراٸم 324/353/224/186ت پ تھانہ سنگل ضلع غذر۔
7.مقدمہ نمبر12/12بجراٸم 392/397/398/34 ت پ تھانہ گاہکوچ ضلع غذر۔
8.مقدمہ نمبر 13/12بجراٸم 392/397/398/34ت پ تھانہ گاہکوچ ضلع غذر۔
9.مقدمہ نمبر14/12بجرم 13 AO تھانہ گاہکوچ ضلع غذر۔
10.مقدمہ نمبر 34/12بجراٸم 225A/225B/223ت پ تھانہ سٹی چلاس جبکہ دوران چھاپہ بامسلح مزاحمت کرنے پر مجرم اشتہاری مزکور کے خلاف علیحدہ مقدمہ علت نمبر34/2019بجراٸم 353/506ii/186ت پ ،13AOتھانہ سٹی چلاس میں قاٸم کیا گیا ہے۔ SP دیامر محمد عمران کھوکھر نے پولیس ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خصوصی شاباش دی ہے جبکہ سماجی حلقوں کی جانب سے سنگین مجرمانہ پس منظر کے حامل قانون کو مطلوب اشتہاری مجرم کی گرفتاری پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے SP دیامر اورآپریشنل ٹیم کو مبارکباد دی گئی ہے ۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %