گلگت(پ،ر) نیب حکام معذور افراد کے بلڈنگ میں رہ کر خود بھی معذور ہوچکے ہیں. گلگت بلتستان ٹھیکوں سے لیکر ملازمین کی بھرتیوں تک کریپشن کا بازار گرم ہے کوئی پرسان حال نہیں. گلگت بلتستان کے مستقبل میں قابل اور فرض شناس افراد کیلئے گنجائش نہیں بچی ہے جو آفیسرز جتنا زیادہ کرپٹ ہوتا ہے اسی اتنا آگے کیا جاتا ہے ایک ایک ٹھیکے کیلئے آفیسرز کے تبادلے گلگت بلتستان کے مستقبل کیلئے کسی صورت نیک شگون نہیں ہیں. ان خیالات کا اظہار مولانا سلطان رئیس چیرمین عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں کرپشن کی بالادستی میں سیاسی افراد کے شانہ بشانہ بیوروکریسی اور اسٹیبلشمنٹ کا بھی نمایاں کردار ہے. سست ڈرائی پورٹ پاور سمیت دیگر زیر تعمیر یا سابق پراجیکٹس پر منظم انکوائری کی اشد ضرورت ہے جب تک کرپٹ افراد کو نشان عبرت نہیں بنایا جاتا تب تک نئے کسی پروجیکٹ کی تکمیل کیلئے خیر کی امید نہیں رکھی جاسکتی. انہوں نے کہا کہ واٹر اینڈ پاور بلخصوص نالہ ندیوں میں لگائے جانے والے پروجیکٹس پر فوری طور پر کمیٹی بناکر انکوائری کی جائے. انہوں نے کہا کہ ایک ایک سکیل کے ملازمین کی بھرتیوں کیلئے بھی کیا سیاسی ممبران کیا بیوروکریسی اور اسٹیبلشمنٹ کے افراد فائلیں بغل میں دبائے آفیسرز کو مجبور کررہے ہیں.
گلگت بلتستان میں کرپشن کا بازار گرم ہے مگر نیب معذروی کے شکار ہیں ۔ مولانا سلطان رئیس
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا