لاہور(ویب ڈیسک/ٹی این این) بھارت نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرتارپور راہداری منصوبے پر مذاکرات کی کوریج کے لیے پاکستانی صحافیوں کو ویزے جاری نہیں کیے گئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپور راہداری پر کل مذاکرات ہونے جا رہے ہیں جس کے لیے بھارت نے پاکستانی صحافیوں کو ویزے جاری نہیں کیے جس پر افسوس ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اُمید ہے کے کل کرتارپور راہداری پر مذاکرات دونوں ممالک کے لیے اچھی تبدیلی لائیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا ہے کہ کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں 30 سے زائد بھارتی صحافیوں نے شرکت کی تھی ۔جب کہ بھارتیوں کے لیے وزیر خارجہ نے عشائیہ کا اہتمام بھی کیا تھا اور صحافیوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات بھی کی تھی۔
وزیراعظم عمران خان کی بھارتی صحافیوں کے ساتھ ملاقات ہوئی جس کے بعد بھارتی صحافیوں نے ٹوئیر پر اس ملاقات کا اظہار بھی کیا۔بھارتی صحافی بھرکا دت کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ جب میں حکومت میں آیا تو بھارت کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا تھا لیکن بھارت نے بہت بُرا جواب دیا۔عمران خان نے کہا کہ ہم سمجھ سکتے ہیں کہ بھارت میں الیکشن کا سال ہے ہم انتظار کریں گے۔
کرتارپور کوریڈور مذاکرات کی کوریج کیلئے بھارت کا پاکستانی صحافیوں ویزہ دینے سے انکار۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا