اسلام آباد(ویب ڈیسک/ٹی این این)وزیراعظم عمران خان اور ایرانی صدر حسن روحانی نے دہشت گردی سے نمٹنے کےلئے انٹیلی جنس ایجنسیز میں رابطے مربوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔دونوں رہنمائوں کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا،گفتگو میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان نے ایرانی صدر کو حالیہ کشیدگی سے متعلق امور پر اعتماد میں لیا اور کہا کہ پاکستان موجودہ صورتحال مذاکرات کے ذریعے بہتر بنانے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات بہتر بنانے میں برادرملک ایران کا کردار بہت اہم ہے۔
عمران خان نے ایرانی صدر کے ساتھ گفتگو میں 27 ایرانی گارڈز کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا اور ایرانی قیادت کی طرف سے جموں و کشمیر کے عوام کی اصولی حمایت پر شکریہ بھی ادا کیا۔اس موقع پر دونوں رہنمائوں میں دہشت گردی کے خاتمے اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے جیسے امور پر اتفاق رائے پایا گیا۔حسن روحانی نے کہاکہ پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں،خطے میں امن کےلئے پاکستان کا کردار بہت اہم ہے۔عمران خان نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کےلئے دونوں ملکوں کے انٹیلی جنس ادارے ایک دوسرے کی مدد کریں گے۔
وزیراعظم اور ایرانی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ،اہم اُمور پر تبادلہ خیال۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا