لاہور(ویب ڈیسک/ٹی این این)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کی سطح بڑھنے سے انسانی زندگی کے سال کم ہونا شروع ہو جاتے ہیں ،ہمیں اپنی موجودہ اور آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنانا ہے،سرسبزپاکستان مہم میں کام نہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے ۔وزیراعظم نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ کھانے پینے کی اشیا میں ملاوٹ ،خصوصا دودھ میں ملاوٹ کی حوصلہ شکنی کرتے شہریوں کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ،جنگلات اور نیشنل پارکس میں قبضہ مافیا کے خلاف ایکشن کی ہدایات بھی جاری کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی صدارت میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم، خوراک میں ملاوٹ کے خلاف اقدامات اور سیاحت کے فروغ کے حوالے سے االگ الگ جائزہ اجلاس ہوئے۔ صوبہ پنجاب میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ابھی تک تقریبا 111254 ایکڑ اراضی کو غیر قانونی قبضہ سے واگزار کرا لیا گیا ہے، وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایاگیا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز میں عملہ کی کارکردگی کی مسلسل مانیٹرنگ، اور پیشہ وارانہ لوگوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے پاس افرادی قوت کی کمی نہیں ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ محنت کرنے والے دیانت دار لوگوں کی حوصلہ افزا کی جائے اور کام نہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔
وزیر اعظم نے کھانے پینے کی اشیا میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا حکم دے دیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا