گلگت( تحریر نیوز) قائد گلگت خطیب مرکزی امامیہ جامع مسجد آغا سید راحت حسین الحسینی نے نگرل گلگت میں مجلس عزاء سے خطاب کے دوران گلگت کے کسی بھی تعلیمی ادارے میں یوم حسینؑ نہ منانے کا اعلان کردیا۔ اُنہوں مزید کہا ہے کہ یکم صفر کو سٹی پارک گلگت یوم حسینؑ منایا جائےگا۔جس میں تمام مکاتب فکر کے علماء،دانشور اور عوام کو شرکت کرنے کی دعوت دی جائے گی۔
یاد رہے پچھلے سال قراقرم یونیورسٹی میں یوم حسین کے تنازعے پر اُنہوں نے آئندہ گلگت کے کسی بھی تعلیمی ادارے میں یوم حسینؑ نہ منانے کا حلف نامہ جمع کیا تھا جس کے بعد گرفتار لڑکوں کی رہائی ممکن ہوا تھا۔ اس سال اُنہوں نے اپنے وعدے پر عمل درآمد کا باقاعدہ اعلان بھی کردیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا