ضلع نگر میں ہل چلانے کا موسم شروع ہوتے ہی ٹریکٹر مافیا بے لگام ہوگیا۔

0 0

نگر ( بیورو رپورٹ) ٹریکٹر مالکان اور ڈرائیوروںنے سرکاری نرخ نامے کے پرخچے اڑا دیئے ،کھیتوں میں ہل چلانے او ر کاشت کرنے کے لئے سرکاری طور پر مقررہ نرخوں سے کم از کم 10 جبکہ زیادہ سے زیادہ 15وپے اضافی لینے لگے۔ عوام پریشان ،عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فور ی طور پر ان ٹریکٹڑ مالکان یا ڈرائیوروں کو مقررہ نرخوں پر کام کرنے پر مجبور کیا جائے۔ اگر ایسا ممکن نہیں تو پھر سرکاری نرخ نامے عوام کو دکھا کر عوام اور ٹریکٹر مالکان میں لڑائی جھگڑے یا تو تکار کی نوبت سے بچایا جائے۔ تفصیلات کے مطابق عوامی مسلسل شکایات اور ٹریکٹر مالکان اور ڈرائیوروں کی من مانیاں ختم کرانے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے ہل چلانے کے نرخ فی منٹ 26 روپے فی منٹ مقرر کئے ہوئے ہیں جبکہ ٹریکٹر ڈرائیورز کہیں کسی سے36 تو کسی سے چالیس روپے فی منٹ کے حساب کے لے رہے ہیں ۔ضلع انتظامیہ اس بارے میں کچھ کرنے سے قاصر دکھائی دے رہی ہے کیوں کہ شائد عوا لناس کی شکایات کا انتظار رہتا ہے ۔ جبکہ عوامی حلقوں نے میڈیاء کے زریعے اس خبر کو انتظامیہ تک پہنچانے کے لئے میڈیاء سے رابطہ کیا ہے۔ بلاشبہ ضلعی انتظامیہ کا بر وقت نرخوں کا تعین ایک بہترین طریقہ ہے لیکن اس پر عملدرآمد کرانے کے لئے اقدامات نہ کرنے سے اس نرخنامے کو کوئی بھی فائدہ عوام کو نہیں پہنچ پا رہا

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website