کھرمنگ( ٹی این این) محکمہ صحت ضلع کھرمنگ نے سرکاری نوکریوں کی بھرتی کیلئے قوانین اور میرٹ کا جنازہ نکال دیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کھرمنگ کے موضع مادھوپور کے مقام تعمیر کردہ اے کلاس سول ڈسپنسری مادھوپور جو اس وقت ڈسٹرک ہیلتھ آفس کے طور پر استعمال ہورہا ہے۔ اس ڈسپنسری کی تعمیر کیلئے رضوان علی ولد موسی ساکن اُردی مادھوپور نے تقریبا ڈیڑھ کنال زمین نوکری دینےکی شرط کو حکومت کو دیا تھا اور مذکورہ شخص پچھلے چار سالوں سے کنٹینجٹ امیدوارکے کام کررہے ہیں لیکن گزشتہ روز اُنکے جگے میں اپر علاقے کسی شخص کو مستقل طور پر گریڈ ون تعنیات کردیا ہے۔
تفصیلات متاثر شخص نے جب اس حوالے سے اس وقت ڈسٹرک ہیلتھ آفسر سے شکایت کی تو اُنہوں نے کہا کہ یہ معاملہ سیکرٹیری ہیلتھ کا ہے اور لہذا ہم اس حوالے سے کچھ کرنے سے قاصر ہے۔ جبکہ متاثرہ شخص کے فیملی ممبران کی جانب سے ڈائریکٹر ہیلتھ نے اس حوالے سے رابطہ کرنے پر درخواست دینے کو کہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کھرمنگ سے جب متاثرین نے رابطہ کیا تو اُنکا بھی یہی کہنا تھا کہ فلحال ہم کچھ نہیں کرسکتے التبہ اگلی بار جو بھی اس ڈسپنسری کیلئے نوکری آئے گا اس میں لینڈڈونر کو اولین ترحیج دیا جائے گا۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس آسامی کیلئے محکمہ صحت نے بغیر کسی اشتہار کے من پسند افراد کو بھرتی کیا ہے جو کہ غریبوں کے ساتھ ظلم ہے، عوامی حلقوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ضلع کھرمنگ کے ذیادہ تر سرکاری آسامیاں اس وقت بغیر کسی اشتہار کے تقسیم ہورہا ہے اور اس حوالے سے سیاسی اثر رسوخ کی بنیاد پر مختلف محکموں میں اُمیداران کی لسٹ تیار کی ہوئی ہے جو ڈیوٹی کہیں دیتے لیکن سرکاری کھاتے میں اُمیداوار کے طور پر درج ہیں جنہیں آسامیاں نکلتے ہی بھرتی کیا جاتا ہے اور عوام کو دکھانے کیلئے جعلی انٹرویو بھی کرتے ہیں۔
عوامی حلقوں نے چیف سیکرٹیری گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع کھرمنگ میں گزشتہ دوسالوں کے دوران ہونے والے تمام آسامیوں کی میرٹ پر بھرتیوں کے حوالے سے چھان بین کریں اور ضلع کھرمنگ میں سرکاری آسامیوں پر بھرتی کیلئے خصوصی میکنزم تیار کریں۔
محکمہ صحت ضلع کھرمنگ نے میرٹ اور قانون کا جنازہ نکال دیا ۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا