اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/ٹی این این) مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی فضائی حملے کے فوراً بعد بدھ کی صبح کنٹرول لائن کے اوپر ہونے والی فضائی جھڑپ میں دو بھارتی طیارے تباہ ہوئے جس کے بعد پاکستان نے پہلے بھارت کے دو پائلٹ گرفتار کرنے کا اعلان کیا تاہم بعد ازاں بتایا گیا کہ ایک ہی پائلٹ حراست میں ہے۔ اس حوالے سے گزشتہ شب نامور تجزیہ نگار ظفرہلالی نے دعویٰ کیا ہے کہ دوسرا پائلٹ جو گرفتار ہوا وہ اسرائیلی ہے اسی وجہ سے اس معاملے پر خاموشی اختیار کرلی گئی ہے۔
ظفر ہلالی نے بدھ کی شب نجی ٹی وی 92 نیوز کے پروگرام (یہ کیا ہو رہا ہے) میں بات کرتے ہوئے کہاکہ ’’ابھی نندن کو بھول جائیں۔ وہ تو بڑے لوگوں کے کہنے پر ہم نے چھورا۔ ہمارے پاس ایک اسرائیلی پائلٹ ہے۔ ہم نے ایک اسرائیلی پائلٹ کو گرایا ہے اور اس کو پکڑا ہے۔ اور وہ ہمارے قبضے میں ہے۔ جتنا میرا انفارمیشن ہے وہ یہ بتا رہا ہے۔
ظفر ہلالی نے کہا کہ اس پائلٹ کے لیے اسرائیل نے امریکہ سے اپیل کی تھی اور امریکہ اسرائیل کے ساتھ ہے، اس نے پاکستان سے بات کی۔ ظفر ہلالی کا کہنا تھاکہ ’’میرا خیال ہے ہم نے کوئی اچھا جواب دیا ہوگا۔ اسی وجہ سے کوئی کشیدگی نہیں ہوئی اور بہت جلد کشیدگی کم ہوگئی۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا