تمام ائیرپورٹس پر معطل فضائی آپریشن جزوی طور پر بحال ہوگیا۔

0 0

اسلام آباد(ویب ڈیسک/ٹی این این)پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے باعث معطل ہونے والا فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔
لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے منیجر کے مطابق چین کے گوانگزو ایئرپورٹ سے آنے والی پرواز کو واپس بھجوادیا گیا جب کہ اندرون و بیرون ممالک جانے اور آنے والی پروازیں بھی روک دی گئیں ہیں۔سی اے اے کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے جب کہ ملک کے دیگر ایئرپورٹس پر پروازوں کی آمدورفت تاحکم ثانی معطل رہے گی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website