بھارتی پائلٹ کی رہائی کا فیصلہ،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بھی خاموش نہ رہ سکے۔

0 0

اسلا م آباد(ٹی این این)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے وزیراعظم عمران خان کے گرفتار بھارتی فائٹر پائلٹ کو رہا کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔اقوام متحدہ کے سربراہ کے ترجمان سٹیفن DUJARRIC نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں معمول کی بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمیں صورتحال معمول پر لانے کے لئے دونوں فریقوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل مختلف سطحوں پر پاکستان اور بھارت دونوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ادھر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ Espinosa نے بھی صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے دونوں ملکوں پر ان کے درمیان تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ہے۔ان کی ترجمان نے کہا کہ صدر یقین رکھتی ہیں کہ سفارتی مذاکرات مسائل حل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website