لاہور(ویب ڈیسک/ٹی این این)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بھارت کو جواب دینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایئر فورس کے طیاروں نے لائن آف کنٹرول کے پار کارروائی کی جس کے نتیجے میں 2 بھارتی لڑاکا طیارے تباہ ہوگئے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فضائیہ نے اپنی حدود میں کارروائی کی، ایک بھارتی طیارہ آزاد جموں کشمیر اور دوسرا طیارہ مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرا۔
ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ پاک فضائیہ کے دستوں نے ایک بھارتی پائلٹ کو گرفتار کرلیا جب کہ 2 وہاں علاقے میں ہی موجود ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی لڑاکا طیاروں نے جموں کشمیر کے ضلع راجوڑی میں نوشہرہ سیکٹر کے قریب دو لڑاکا طیارے مار گرائے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی طیاروں پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹر کے مطابق بھارتی حکام نے تصدیق کی ہے کہ تین پاکستانی لڑاکا طیارے مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق بھارتی لڑاکا طیارے میں سوار 2 پائلٹ ہلاک ہوگئے۔
In response to PAF strikes this morning as released by MoFA, IAF crossed LOC. PAF shot down two Indian aircrafts inside Pakistani airspace. One of the aircraft fell inside AJ&K while other fell inside IOK. One Indian pilot arrested by troops on ground while two in the area.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) February 27, 2019
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا