راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک/ٹی این این) ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی جھوٹ اور دراندازی کا پردہ چاک کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی طیاروں نے ایل او سی کو کراس کیا۔ ریڈار پر ان کی پہلی پوزیشن لاہور سیالکوٹ سیکٹر کی جانب بڑھتے دیکھی، بڑی بات نہیں کرنی چاہیے،آئیں 21 منٹ رہ کر دکھائیں۔
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کہتے ہیں کہ بے وقوف دوست سے عقلمند دشمن بہتر ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان دشمنی میں بھی جھوٹ اور اور بے وقوفی کا سہارا لیتا ہے۔ چند روز سے پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی چل رہی ہے، یہ ٹینشن 14 فروری کے بعد بڑھی۔ اس معاملے پر سیاسی اور عسکری قیادت نے قوم کے سامنے اپنے عزم کا اظہار کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے واضح کر دیا تھا کہ بھارت نے جارحیت کی تو ہم سوچیں گے نہیں بلکہ جواب دیں گے۔ جبکہ پاک فوج نے بھی بھارت کو واضح کیا تھا کہ حملہ ہوا تو جواب دیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا نے 21 منٹوں تک پاکستانی حدود میں رہنے اور 350 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا جھوٹا اور من گھڑت دعویٰ کیا، بڑی بات نہیں کرنی چاہیے لیکن آئیں اور پاکستان میں 21 منٹ رہ کر دکھائیں۔
اب ہماری باری ہے،بھارت ہمارے جواب کا انتظار کریں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا