ضلع شگر ,نواحی گاوں برالدو کے سرکاری اسکول میں دو سوبچوں کیلئے صرف دو اُستاد۔

0 0

شگر(پ ر) برالدو یوتھ فورم کے صدر علی خان نوری نے کہا ہے کہ پرائمری سکول سیدرکا پی سی فور 14سال گزرنے کے بائوجود منظور نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے اسکولز کی آڈر کے بجائے موجودہ اسکولز کے نظام کو ٹھیک کیا جائے ۔ اور سکولوں میں اساتہ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے اقدامات کریں۔ان کا کہنا تھا کہ منتخب ممبر اسمبلی شگر الیکشن کے وقت کیے گئی وعدوں کو وفا کریں عوام آپ کے وعدوں پر عمل کے منتظر ھیں۔ سیدر مڈل اسکول کی عمارت چودہ سال پہلے آپ کے دور اقتدار میں آپ نے ہی تیار کروائی تھی۔ اس کی پی سی فور چودہ سال گزرنے کے باوجود نہیں ھوسکا اگر صرف بلڈنگ تیار ھونے سے بچوں کو تعلیم ھوتی تو ہمارے اسکول میں موجود دوسو سے ذاتی بچوں کو پی ایچ ڈی ھونا چائے تھا مگر افسوس یہ ممکن نہیں۔ اس وقت پرائمری اسکول میں موجود دوسو سے ذائد بچوں کے درمیان صرف دو ٹیچرز ہیں۔ اسی طرح چار سال پہلے آپ ہی نے برالدو کونر گاوں میں ایک اسکول کا آڈر دیکر افتتاح کیا تھا وہ اسکول بھی بن نہ سکا اور نہ ہی ابھی تک اسکول کے بچوں کو سہولیات میسر ہیں۔نئے اسکولوں کی آڈر دینے کے بجائے پہلے موجود اسکولوں کی حالات کو ٹھیک کیاجائے بنیادی سہولیات فراہم کیا جائے جیسے ٹیچرز کی کمی یا فرنیچر کی کمی ہیں۔نئے اسکولز کے آڈر دینے سے بچوں کو تعلیم حاصل نہیں ھوگی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website